32

بلوچستان کے دو سابق وزرائے اعلیٰ کی ملاقات اور اہم امور پر مشاورت

آج سراوان ہائوس میں سردار اختر جان کی چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے ملاقات اور علاقائ صورتحال پر تبادلہ خیال. سیاسی حلقے بلوچستان کے دو سابق وزرائے اعلیٰ کی اس ملاقات کو بڑی اہمیت دے رہے ہیں آنے والے دنوں میں اس ملاقات کے نتیجے میں بلوچستان حکومت اور وفاقی حکومت کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں ۔ سیاسی حلقوں میں یہ تاثر عام ہے کہ سردار اختر مینگل کو جن شرائط اور معاہدے کے تحت وفاقی حکومت کے لیے پی ٹی آئی کی حمایت پر راضی کیا گیا تھا وہ شرائط اور وہ معاہدہ جوں کا تورہ گیا ہے اور اس پر کوئی پیشرفت عملی طور پر نظر نہیں آئی اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو سردار اختر مینگل کے لئے پی ٹی آئی کی حکومت کا وفاقی اور صوبائی سطح پر حمایت جاری رکھنا آسان نہیں رہے گا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں