17

کراچی شہر کے اولڈ سٹی ایریا کو سیاحوں کے لیے پرکشش اور صاف ستھرا بنانے کا پلان

چہرے قائداعظم کے اولڈ سٹی ایریا کو صاف ستھرا اور سیاحوں کے لیے پرکشش بنانے کے لیے عوام میں شعور اور آگاہی پیدا کرنے کی نئی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے مشہور آرکیٹیکٹ یاسمین لاری اور دیگر مل کر یہ کاوش کر رہے ہیں.

مقصد شہر کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے اس سلسلے میں شہریوں میں شعور اور آگہی پیدا کی جائے گی اور ان کے تعاون سے اولڈ سٹی ایریا کو پرکشش بنا کر سیاحوں کے لیے اتوار کے روز ان علاقوں کو سجانے کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔ ان علاقوں میں خوبصورت اسٹال لگائے جائیں گے جہاں تہذیبی اور ثقافتی رنگوں کی زبان میں آنے والوں کے لیے پرکشش ایونٹس کا اہتمام کیا جائے گا ۔توقع ہے کہ شہریوں کی بڑی تعداد اسے پسند کرے گی اور اس میں شریک ہوگی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں