16

محکمہ بلدیات میں ملازمین کی چھٹیاں منسوخ … کراچی سمیت سندھ بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے محکمہ موسمیات کی جانب سے پیر سے کراچی سمیت سندھ بھر میں گردچمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام میونسپل کمشنر، میونسپل آفیسروں، ٹاؤن آفیسرز اور لوکل گورنمنٹ کے ڈائریکٹرز کو خصوصی احکامات جاری کردئے ہین. تمام بلدیاتی ملازمین کی ان دنوں میں چھٹیاں منسوخ کردی جائیں. تمام متعلقہ ادارے و محکمے بالخصوص ایم سیز، ڈی ایم سیز، واٹر بورڈ و دیگر میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے. تمام محکمے اور متعلقہ ڈپارٹمنٹ بارشوں کے دوران مکمل الرٹ رہیں. تمام علاقوں میں سیپنگ کا عمل جلد سے جلد مکمل کیا جائے. تمام ضروری مشینری بشمول جنریٹرز اور نکاسی آب کی مشینری کو اسٹینڈ بائی رکھا جائے. کراچی سمیت صوبے بھر میں بارشوں کے دوران ریسکیو کے تمام عملے اور مشینری کو مکمل طور پر تیار رکھا جائے. کسی بھی علاقے میں پانی جمع ہوجانے کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے. کے الیکٹرک سمیت تمام بجلی کی فراہمی کی کمپنیوں اور اداروں سے رابطہ رکھا جائے اور کسی بھی مقام پر بجلی کے تار کے ٹوٹنے یا بجلی کے پول میں کرنٹ کی شکایات کا ازالہ کیا جائے. تمام افسران و ملازمین اپنے طور پر کسی بھی حادثے سے عوام کو بچانے کے لئے اپنے آپ کو تیار رکھیں.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں