34

سابق صدر آصف علی زرداری سے سویٹ ہوم کے بچوں کی ملاقات

زمرد خان کی قیادت میں سویٹ ہوم نے زرداری ہائوس میں ملاقات کی

، بچوں کی بہترین پرورش اور تربیت پر آصف زرداری کا زمرد خان کو خراج تحسین۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے انسانیت کی خدمت بہت بڑی عبادت ہے، انسانیت کی خدمت سے حقیقی خوشی کا احساس ہوتا ہے ۔اتوار کے روز سویٹ ہوم کے ہونہار بچوں نے سابق صدر آصف علی زرداری سے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی، واضح رہے کہ ملاقات کرنے والے بچے دہشتگردی کے متاثرین ہیں جن کے والدین دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہوئے تھے ۔ سویٹ ہوم کے ہونہار بچوں نے اپنی تعلیمی کارکردگی سے سابق صدر کو اگاہ کیا تو سابق صدر نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ سویٹ ہوم سے تعلق رکھنے والے پوزیشن ہولڈرز بچوں اور بچیوں کو اعلیٰ تعلیم کے بیرون ملک کی اسکالرشپ دیا جائے گا۔ اس موقع پر سویٹ ہوم کے چیئرمین زمرد خان اپنے زیر نگرانی ادارے کی کی ہر طرح کی امداد اور رہنمائی پر سابق صدر کا شکریہ ادا کیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں