43

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر اور سیکرٹری جنرل کا سپریم کورٹ کے اس فیصلہ پر کہ سرکاری ملازم صحافی نہیں ہو سکتا پر اعتماد کا اظہار

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم جمالی سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم نے سپریم کورٹ کے اس فیصلہ پر کہ سرکاری ملازم صحافی نہیں ہو سکتا پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہترین فیصلہ ہے انہوں نے کہا کہ تمام یو جیز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی لسٹیں فوری طور پر اپ ڈیٹ کریں اور جس یو جے میں کوئی سرکاری شخص یو جیز کا ممبر ہے اس کی فوری طور پر ممبر شپ ختم کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہونے والی ایف ای سی سے پہلے تمام لسٹوں کو اپ ڈیٹ کیا جائے اور ایسے تمام افراد جو سرکاری ملازم ہیں اور ساتھ یوجیز کے ممبر بھی ہیں ان کی ممبر شپ ختم کر کے ان کے نام بھی پی ایف یو جے کو بھیجے. جائیں ۔تمام یو جیز کے صدور اور سیکرٹریز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کراچی میں ہونے والی ایف ای سی میں وہ اپنی رپورٹس ضرور تیار کر کے لائیں تمام یو جیز ایجنڈے کے آ غاز میں اپنی رپورٹس پیش کریں گی ایجنڈے میں دوسرے نمبر پر موجودہ میڈیا بحران سے کس طرح نمٹا جائے اس حوالے سے بات کی جائے گی جب کہ تیسرے نمبر پر بے روزگار ہونے والے صحافیوں کی کس طرح مدد کی جائے اور کس طرح فنڈز قائم کیئے جائیں جبکہ چوتھے مرحلے پر نئی یو جیز کے حوالے سے رائے لی جائے گی جب کہ صدر محترم کی اجازت سے دیگر امور پر بھی بات کی جاسکے گی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں