37

جہانگیر صدیقی کی اونچی اڑان … تیسری قسط ﴿ جیوے پاکستان ﴾

جہانگیر صدیقی نے صرف پیسہ کمانا ہی نہیں سیکھا بلکہ اسے دوسروں کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کے لئے قدرت نے انہیں بہت بڑا دل بھی دیا ہے سماجی بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ان کا شوق بھی ہے اور عادت بھی ۔۔۔۔وہ قلبی سکون کے لیے بھی ایسا کرتے ہیں اور ان کاموں میں ان کی اہلیہ مہوش نے ان کا نہ صرف ساتھ دیا بلکہ خود بھی قدم سے قدم ملا کر چلیں اور اسی لیے مہوش اینڈ جہانگیر فاونڈیشن قائم کی گئی جس کے پلیٹ فارم سے سماجی بھلائی کے بے شمار کام کیے گئے اور یہ سلسلہ جاری ہے ۔
جہانگیر صدیقی کے خاندان کے کئی حوالے ہیں ان کے بھائی مظہر صدیقی کا ذکر کیا جائے جنہوں نے تعلیم کے میدان میں لاثانی مقام حاصل کیا یا ان کی بہن سلطانہ صدیقی کا نام لیا جائے جنہوں نے پی ٹی وی کی پروڈیوسر سے لے کر ہم ٹی وی نیٹ ورک کے قیام تک بے شمار کام یابیاں سمیٹیں ملک کا نام روشن کیا۔

جہانگیر صدیقی کے بیٹے علی جہانگیر صدیقی نے اس خاندان کا نام مزید روشن کیا وہ اسٹاک کی دنیا میں سب سے زیادہ بونس حاصل کرنے والی ریکارڈ ساز شخصیت بنے انہوں نے پی پی ای سی ٹی کے سودے میں اپنے گروپ کے لیے ریکارڈ ساز آمدنی حاصل کی۔
علی جہانگیر صدیقی پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو گروپ کے داماد بھی بنے انہوں نے امریکہ میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے فرائض بھی انجام دیے ان کی نامزدگی کا روزہ چھوڑنے تک بہت سے تنازعات پیدا ہوئے اور یہ معاملہ بھی سیاسی کشمکش کی نذر ہوگیا اور پھر نیب کے کیس کا مرحلہ آگیا۔۔۔۔ جاری ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں