32

کپتان کے دور میں مہنگائی میں ہونے والے اضافے کا ایک جائزہ

فیصل عزیز پاکستان کے مشہور صحافی ہیں جو بول ٹی وی نیٹ ورک سے بہت عمدہ پروگرام کرتے ہیں انہوں نے کپتان کے دور میں مہنگائی میں اضافے کا ایک جائزہ اپنے پروگرام میں یوں پیش کیا ہے ۔

بسوں کے کرایوں میں اضافہ ۔۔۔۔47 فیصد ۔

ریل کے کرایوں میں اضافہ ۔۔۔۔۔19 فیصد ۔

دال چنا کی قیمت 96 روپے سے بڑھ کر 110 روپے ہوگئی ۔

دال ماش کی قیمت 115 روپے سے بڑھ کر 160 روپے ہوگئی ۔

بکرے کا گوشت 850 روپے سے بڑھ کر 950 روپے کلو ہوگیا ۔

گائے کا گوشت 350 روپے سے بڑھ کر 450 روپے کلو ہوگیا

چینی 55 روپے سے بڑھ کر 65 روپے کلو ہوگئی

بھی 130 روپے سے بڑھ کر 158 روپے ہوگیا

مشروبات کی قیمت بھی بوتل 160 روپے سے بڑھ کر 190 روپے ہوگئی اور 210 روپے والی بوتل بڑھ کر 240 روپے کی ہوگئی ۔

چاول نیا 110 روپے سے بڑھ کر 121 روپے کا ہوگیا ۔
چاول پرانا 125 روپے سے بڑھ کر 137 روپے کا ہوگیا

فیصل عزیز نے اپنے پروگرام میں جو قیمتی پیش کی ہیں مارکیٹ میں ملنے والی اشیا کی قیمتیں زیادہ بتائی جا رہی ہیں ۔بڑا گوشت کراچی میں چھ سو روپے کلو ۔چاول 160 سے 180 روپے کلو اور سبزیوں کا تو کوئی کچھ مت پوچھ ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں