47

امیتابھ بچن کے انکار پر مہوش حیات کا اظہار مایوسی

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا ہے کہ بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے دو سال بعد ایک ایسے کردار کے لیے آخری لمحات میں انکار کر دیا ہے جو بھارت اور پاکستان کے درمیان امن کے پیغام کو آگے بڑھا سکتا تھا مذکورہ کردار کے لیے بین الاقوامی فلم ساز کی بات چیت دو سال سے امیتابھ بچن سے چل رہی تھی وہ کردار ادا کرنے پر راضی تھے جب پروجیکٹ تیار ہوگیا تو اس دوران انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی سامنے آئی ہیں جس پر امیتابھ بچن نے اپنا فیصلہ تبدیل کر لیا شاید وہ اپنے اوپر اینٹی نیشنل کا لیبل نہیں لگانا چاہتے اس لیے ایسے کردار سے پیچھے ہٹ گئے ہیں جو دو ملکوں کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور خطے میں امن کے فروغ کی بات کر سکتا ہے ۔ پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اس صورتحال پر انتہائی مایوسی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ واضح کرتا ہے کہ آئندہ بولی وڈ کے حوالے سے فیصلہ کرنے کے لئے ہمیں کیا سوچنا چاہیے ۔ امیتابھ بچن کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا ہے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں