94

حادثہ یا کچھ اور …. جیوے پاکستان رپورٹ

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کراچی موٹروے پر حادثے میں زخمی ہونے کے بعد مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں وہ ایم کیو ایم کے دوسرے رہنما ہیں جو اسی مقام پر حادثے کا شکار ہوئے جس پر اس سے پہلے ڈاکٹر فاروق ستار کا حادثہ ہوا تھا .خواجہ اظہارالحسن گھوٹکی میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے واپس آرہے تھے جبکہ فاروق ستار بھی سیاسی سرگرمیوں کے سلسلے میں حیدرآباد سے واپسی پر حادثے کا شکار ہوئے تھے سیاسی حلقے ان دونوں حادثوں کی مماثلت پر نہ صرف حیران ہیں بلکہ تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں