9

پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور سابق کپتان محمد حفیظ کا نیولک

پاکستان کے مایہ ناز بلے باز سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 سے پہلے نیا روپ اختیار کر لیا ہے ۔۔۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی داڑھی اور مونچھوں کی نئی تصاویر اپ لوڈ کی ہیں اور اپنے فین سے اس نئے روپ کے بارے میں کمنٹس بھی طلب کی ہیں ان کے پرستاروں نے ان کے نئے روح کو پسند بھی کیا ہے اور اس پر حیرت اور خوشی کا اظہار بھی کیا ہے ۔۔۔۔لیکن ان کے پرستار اصل میں یہ چاہتے ہیں کہ وہ ورلڈ کپ میں بہترین پرفارمنس دکھائی اور اپنے بیٹ اورگیند سے ایسا جادو کریں کہ پاکستان کے لئے فتوحات حاصل کریں ۔حالیہ پی ایس ایل سیزن فور میں زخمی ہونے کی وجہ سے وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ نہ کر سکے اوران کے پرستار بے چینی سے دوبارہ ہونے کرکٹ گراؤنڈ میں دیکھنے کے منتظر ہیں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں