11

پنجاب بھر میں سب انجنٸیرز کی قلم چھوڑ ھڑتال

لاھور ۔ پنجاب بھر میں سب انجنٸیرز کی قلم چھوڑ ھڑتال کے باعث محکمہ آبپاشی محکمہ لوکل گورنمنٹ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینٸرنگ محکمہ ہاٸی وے واسا اور محکمہ تعمیرات و مواصلات میں سرکاری امور ٹھپ رھے جس کی وجہ سے ان محکموں سے منسلک دیگر محکمے بھی بری طرح متاثر ھوۓ سب انجینٸروں کی نماٸندہ تنظیموں AOAE, SEWA اور PDEF کی کال پر محکمہ ہاٸی وے اوکاڑہ میں سب انجینٸروں نے احتجاجی کیمپ لگایاجس میں سب انجینٸروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع سب انجینٸروں کی نماٸندہ تنظیموں کی قیادت نے حکومتی روٸیے کی شدید مذمت کی سب انجینٸروں کی قیادت کا کہنا تھا کہ ھمارے مطالبات کے لیے تشکیل دی جانے والی حکومتی کمیٹی کا اجلاس فوری طور پر بلایا جاۓ ورنہ سب انجینٸر قلم چھوڑ ھڑتال کے بعد سڑکوں پر دھرنا دینے پہ مجبور ھو جاٸیں گے جس کی ذمہ دار پنجاب حکومت ھوگی دوسری طرف سب انجینٸروں کی ھڑتال کے باعث پنجاب بھر کے کاشتکاروں سمیت ان محکموں سے وابستہ ٹھیکیدار فرموں کے متاثر ھونے کا خدشہ پیدا ھو گیا ھے۔ سب انجینٸروں کے احتجاجی کیمپ سے صدر پی ڈی ای ایف معظم شیخ, صدر اے او اے ای نعمان ٹیپو, صدر سب انجینٸرز ویلفٸیر ایسوسی ایشن عامر ندیم اور پی ڈی ای ایف لاھور کے صدر رانا ظہیر سمیت دیگر نے خطاب کیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں