نیوزی لینڈ میں 2 مساجد اوراسپتال میں فائرنگ‘ 27 افراد جاں بحق


نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق کرائسٹ چرچ کی مسجد نور اور مسجد لنٹن میں فائرنگ کے واقعے میں کسی پاکستانی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ مقامی میڈیانے یہ بھی کہا کہ 3 منٹ تک مسجد میں فائرنگ کرنے کے بعد حملہ آور مرکزی دروازے سے باہر نکلا، جہاں اس نے گاڑیوں پر بھی فائرنگ شروع کر دی۔ پاکستانی ہائی کمیشن کا بیان. بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم محفوظ رہی. نیوزی لینڈ کے دورے پر آئی ہوئی بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم فائرنگ کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئی ہے، جس کے کھلاڑی فائرنگ کے وقت نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے مسجد آئے ہوئے تھے. صارم برنی ٹرسٹ کے چیئرمین صارم برنی نے نیوزی لینڈ میں دوران نماز جمعہ ہونے والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انٹر نیشنل پیس آف جسٹس سے واقعے کی فلفور تفتیش کی اپیل کرتے ہیں چئیرمین صارم برنی کا کہنا ہے اس طرح کے واقعات بلا تفریق رنگ و نسل، مذہبی و لسانی صرف اور صرف انسانی جذبات کو مجروح کرتے ہیں اور کوئ بھی مذہب انسانی جانوں کے بدریغ قتل کی اجازت نہیں دیتا چئیرمین صارم برنی ٹرسٹ سماجی رہنما واقعے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں