کے ایم سی کے مرد بحران ۔۔۔۔۔۔۔ مسعود عالم

کتنا ہی اہم ٹاسک ہو، چیلنج ہو، کام بظاہر کتنا ہی مشکل ہو، اگر اس کے لئے مسعود عالم نے ہاں کردی تو پھر گارنٹی ہے کہ وہ کام ہو جائے گا

خداداد صلاحیتوں کے مالک مسعود عالم صحیح معنوں میں ‏man of کرائسز یعنی مرد بحران ہے انہوں نے شاندار کامیابیوں اور بے مثال خدمات سے بھرپور اپنے پورے کیرئیر میں ایک سے بڑھ کر ایک مشکل کام کرکے دکھائے ہیں اور وہ بھی کم وسائل اور مختصر وقت کے اندر۔ اللہ کا ان پر خاص کرم ہے بزرگوں اور پیار کرنے والے سب پیاروں کی دعائیں ہیں ۔کچھ ان کی نیکیاں ہیں جو کام آ جاتی ہیں اور بگڑے ہوئے معاملات کو سدھارنے اور پیچیدہ ایشوز کو حل کرنے میں کہیں سے جیسے کوئی غیبی مدد آ جاتی ہے اسی طرح مسعود عالم کے ذمے لیے گئے کام بخیر و خوبی انجام پا جاتے ہیں۔

طوفانی بارشوں کا موسم ہو ۔۔۔۔۔۔کہیں خوفناک آگ لگ جائے۔ کوئی عمارت گر جائے۔ ۔تجاوزات کے خلاف آپریشن ہو۔ یا عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرانا ہو۔ احتجاج کرنے والوں کو راضی کرنا ہو۔ بند راستے کھلوانے ہیں۔ اہم تہوار ہو یا مذہبی اور سیاسی اجتماعات۔ وہ ہر جگہ ہر اچھے اور بھلائی کے کام میں پیش پیش نظر آتے ہیں اور سماجی بہبود کے حوالے سے ان کا کردار اور خدمات قابل ستائش ہیں۔

مشکل اور دوسروں کو ناراض کر دینے والے کام بھی افسران کو کرنے پڑتے ہیں لیکن وہ اپنے فرائض قانون کے دائرہ کار کے اندر رہ کر پوری محنت لگن اور جذبے سے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والا خود عش عش کر اٹھتا ہے اور ان کے کام کا معترف ہو جاتا ہے۔

ان کے سینئر افسران ہوں سیاستدان ہوں یا جونیر ملازمین۔ ہر کوئی ان کی تعریف کرتا نظر آتا ہے ۔۔۔عام شہری بھی ان سے ملاقات ہونے اور مسائل ڈسکس کرنے کے بعد مطمئن ہو جاتے ہیں۔

یہ سب تمہارا کرم ہے آقا
کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے

مسعود عالم ذاتی طور پر نہایت شریف بھلے مانس ملنسار خوش گفتار خوش اخلاق اور خوش لباس انسان ہیں ۔عاجزی اور انکساری ان کی طبیعت میں شامل ہے ۔وہ سب کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آتے ہیں اور اپنے وعدے کے پکے ہیں۔

علی اخلاقی روایات ان کے مضبوط خاندانی پس منظر کی گواہی دیتی ہیں ۔قاعدے اور قانون کے مطابق کام کرتے ہیں ۔قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کے آپ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ماتھے کا جھومر ہیں۔

کے ایم سی کی تاریخی کامیابیوں کا کریڈٹ ان کے سر ہی سجتا ہے۔۔۔عہدہ کوئی بھی ہو، دور کسی کا بھی ہو وہ اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری سے انجام دیتے ہیں۔ ان کی کامیابیوں اور نمایاں اقدامات کو گنوانا شروع کیا جائے تو پوری کتاب لکھی جا سکتی ہے ایسی فہرست بہت طویل ہے۔

پاکستان کی سرکردہ نیوز ویب سائٹ جیوے پاکستان ڈاٹ کام کی انتظامیہ اپنی اور اپنے قارئین کی جانب سے مسعود عالم کی مزید کامیابیوں اور ترقی کے لئے دعا گو ہے اور مستقبل کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں