شراب کی سمندری اسمگلنگ کے خلاف تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن

پاکستان کی تاریخ میں شراب کی سمندر کے راستے سمگلنگ کے خلاف سب سے بڑا آپریشن کامیاب ہو گیا ہے ۔۔۔پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے انٹیلی جنس نے کارروائی کرکے سب سے بڑی مقدار میں شراب کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔۔انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی کرکے چالیس کروڑ روپے مالیت سے زائد کی شراب پکڑ لی گئی پکڑی گئی شراب میں 65 ہزار بوتلیں اور کین شامل ہیں جن میں وائن بیر جن سمیت شراب کی مختلف اقسام اسمگل کی جا رہی تھی گرفتارملزمان کسٹم کے حوالے ۔جیوے پاکستان ڈاٹ کام یہ اپنی اور اپنے قارئین کی جانب سے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے تمام افسران اور کامیاب کارروائی میں حصہ لینے والی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں