12

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیر قانون ایاز سومرو کے ایصال ثواب کے لئے فاتح خوانی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیر قانون ایاز سومرو کے ایصال ثواب کے لئے فاتح خوانی کی گئی پیپلزپارٹی کے شرجیل میمن نے ن لیگ کے سربراہ نواز شریف کی صحتیابی کی دعا کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ تین مرتبہ ملک کے وزیراعظم رہنے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحتیابی کے لئے ایوان میں دعا کی جائے جب سے اجلاس شروع ہوا ہے انکی صحت کے لئے کسی نے دعا نہیں کرائی، سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان اور منور حسن کی صحتیابی کے لئے بھی دعا کی گئی۔ دعا کے دوران اسپیکر آغا سراج درانی نے پیپلزپارٹی کے رکن منور وسان کو جھاڑ پلادی منور وسان نے دعا کے دوران ازراہ مزاق کہا کہ دعا کی جائے کہ ہمارے شرجیل میمن کی جلد ضمانت ہوجائے جس پر اسپیکر نے کہا کہ دعا کے دو دوران مزاق نہیں ہوتا سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے۔

کیٹاگری میں : Home

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں