25

عقیل کریم ڈھیڈی کے لئے گورنری نہ سہی ۔۔۔۔ ستارہ امتیاز ہی سہی

عمران خان کو حکومت میں لانے کے لئے پاکستان کے نامور بزنس مین عقیل کریم ڈھیڈی نے پی ٹی آئی کی سپورٹ میں دن رات ایک کر دیے تھے دامے درمے سخنے ۔۔۔وار جگہ پیش پیش رہے ۔۔بزنس حلقوں میں یہ باتیں عام تھی کی حکومت میں آنے کے بعد عمران خان عقیل کریم ڈیڈی کو انتہائی اہم عہدے پر فائز کریں گے حکومتی پالیسیاں بنانے میں ان کا کردار اہم ہوگا عام تاثر تھا کہ عقیل کریم ڈیڈی سے گورنر سندھ بنانے کے حوالے سے جو وعدہ کیا گیا ہے وہ وعدہ وفا ہو گا۔ لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ گورنر سندھ کے لیے عمران اسماعیل کی لاٹری نکلی ۔۔۔۔۔۔اے کے ڈی پیچھے رہ گئے۔ لیکن انہوں نے کسی ملال اور افسوس کا اظہار نہیں کیا۔ البتہ الیکٹرونکس مارکیٹ کی ایک تقریب میں انہوں نے جو تقریر کی وہ بڑی حیران کن تھی جہاں انھوں نے نواز شریف حکومت کی پالیسیوں کو عمران خان کی حکومت کی پالیسیوں سے بہتر قرار دے کر سب کو حیران کردیا. ان کے قریبی لوگوں نے اسے ان کے اندر کا حصہ قرار دیا جو آہستہ آہستہ باہر آنے لگا۔ عمران خان کی حکومت نے عقیل کریم ڈیڈی کو سندھ کی گورنری تو نہ دی لیکن اب 23 مارچ کو 127 غیر ملکی اور ملکی شخصیات کے لئے ایوارڈ دینے کی جو فہرست جاری کی گئی ہے اس میں عقیل بھائی کا نام بھی شامل کردیا گیا ہے جس پر کہا جا رہا ہے

گورنری نہ سہی ستارہ امتیاز ہی سہی ۔۔۔۔۔

دیکھنا یہ ہے کہ عقیل بھائی یہ ایوارڈ وصول کرنے جاتے ہیں یا نہیں جن دیگر شخصیات کو اعزازت دینے کا اعلان کیا گیا ہے ان میں مایہ ناز کرکٹر وسیم اکرم اور وقار یونس کے لیے ہلال امتیاز، شہید نواب زادہ میر سراج ریسانی کے لیے ستارہ شجاع، مشہور اداکارہ بابرہ شریف اور مہوش حیات کے لیے تمغہ امتیاز، مشہور گلوکار عطااللہ عیسی خیلوی کے لیے تمغائے امتیاز، اسی طرح مشہور اینکر ارشد شریف اور آرٹس کونسل کے روح رواں احمد شاہ کے کے نام بھی اس فہرست میں نمایاں ہیں.

کیٹاگری میں : Home

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں