کراچی کنگز کے روح رواں سلمان اقبال اور مشہور فنکار فہد مصطفی کی تصویر کے چرچے

آخری میچ میں پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کے باوجود کراچی کنگز اگلے مرحلے میں کوالیفائی کر گئی ہے جس پر کراچی کنگز کے روح رواں سلمان اقبال اور ان کے سپورٹرز کی خوشی دیدنی ہے مشہور اداکار فہد مصطفی اور سلمان اقبال بے پناہ خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے 1 تصویر کا بہت چرچا ہو رہا ہے جس میں فہد مصطفی سلمان اقبال کے گال پر بوسہ دے رہے ہیں اس تصویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ سلمان اقبال اور فہد مصطفی کتنے خوش ہیں کہ ان کی ٹیم اگلے مرحلے میں کوالیفائی کر گئی ہے اگر کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف ایک رن سے بمشکل فتح حاصل نہ ہوئی ہوتی تو آخری میچ میں اور زیادہ زور لگانا پڑتا بہرحال کراچی میں ہونے والی پی ایس ایل کے میچوں کی اصل رونق کراچی کینگز کی اگلے مرحلے میں موجودگی ہی قرار دی جا رہی تھی اگر کراچی کنگز کی ٹیم اگلے مرحلے سے پہلے ٹورنامنٹ سے باہر ہو جاتی تو کراچی میں ہونے والی پی ایس ایل کے تمام میچوں کی رونق ماند پڑجاتی اب دیکھنا یہ ہے کہ اگلے مرحلے میں سلمان اقبال اور ان کے سپورٹرز کتنی خوشی منا پاتے ہیں ہر مرتبہ کراچی کنگز کی ٹیم سے توقعات وابستہ کی جاتی ہیں لیکن ٹرافی کوئی اور ٹیم لے جاتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں