ایف پی سی سی آئی اسلا مک چیمبر آف کامرس انڈ سٹری اور ایگری کلچر کا 29 واں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس اکتوبر 2019 میں کراچی میں منعقد ہوگا ،انجینئر دارو خان اچکزئی

وفاق ایوانہائے تجارت و صنعت پاکستان ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی نے اعلا ن کیا کہ ایف پی سی سی آئی اسلا مک چیمبر آف کامرس انڈسٹری اور ایگری کلچر کا 29 واں بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلا س اکتو بر 2019 میں کراچی میں منعقد کرے گا ۔

کرا چی ۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے صدر انجینئر دارو خان اچکز ئی نے کہاکہ ایف پی سی سی آئی اسلا مک چیمبر آف کامرس انڈسٹر ی اور ایگر ی کلچر کا 29واں بو رڈ آف ڈائر یکٹرز کا اجلاس اکتو بر 2019میں کرا چی میں منعقد کر ے گا یہ فیصلہ حالیہ بو رڈ آف ڈائر یکٹر ز کے قا ہر ہ میں ہو نے والے اجلا س میں کیاگیا ۔ ایف پی سی سی آئی اجلاس کے ساتھ انو سمنٹ فورم کا بھی انعقاد کر ے گا جس میں مختلف ممالک کے سر ما یہ کا ر بشمو ل اسلا می ممالک کے سر ما یہ کار بھی شر کت کر یں گے جو کہ B2Bمیٹنگ کے علاوہ نیٹ ورکنگ سیشن پر مشتمل ہو گی اس کے علاوہ ایف پی سی سی آئی اس موقع پر اسلامک مماک کی نما ئش کا بھی انعقاد کر ے گا ۔اسلامک چیمبر کے بو رڈ آف ڈائر یکٹر ز کا اجلاس تقریباً25سال بعد پاکستان میں ہو ا اور ایف پی سی سی آئی اس میٹنگ کو ایک بڑ ے پروگرام کے طور پر انعقاد کر ے گی جس سے نہ صرف پاکستان کا امیج بلند ہو گا بلکہ پاکستان کے تا جروں اور بز نس کمیو نٹی کے لو گو ں کو موقع فرا ہم کر ے کہ وہ اپنے بیرو نی ہم منصبو ں سے ملاقا ت کر یں اور کا روبار کے نئے راستے ہموار کر یں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں