38

وزیراعظم کی نئی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کون ہیں؟

وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں ایک مرتبہ پھر توسیع کی گئی ہے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے وہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ہونگی اور ان کی حیثیت وفاقی وزیر کے مساوی ہوگی سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر ثانیہ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور پروگرام برائے خاتمہ غربت ہو ں گی۔وزیراعظم عمران خان اس سے قبل گزشتہ مہینے اپنی کابینہ میں اہم ردوبدل کر چکے ہیں تب وزیر خزانہ اسد عمر کو ہٹا کر ان کی جگہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ  کو مشیر خزانہ مقرر کیا گیا تھا جبکہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو وزیر سائنس و ٹیکنالوجی بنا کر ان کی جگہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی  برائے اطلاعات نشریات مقرر کیا گیا تھا۔


اسی طرح غلام سرور کو وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن مقرر کیا گیا تھا اور اعجاز احمد شاہ کو وفاقی وزیر داخلہ بنایا گیا تھا اور شہریار آفریدی کو وزیر مملکت برائے فرنٹیئر ریجن  بنایا گیا تھا جبکہ اعظم سواتی کو وفاقی وزیر پارلیمانی امور کی ذمہ داریاں دی گئی تھیں اور ندیم بابر کو وزیراعظم کےمشیر خصوصی برائے پیٹرولیم اور ڈاکٹر ظفر علی مرزا کو معاون خصوصی برائے قومی صحت کی ذمہ داریاں دی گئی تھیں۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر اس سے قبل 2013 میں نگران حکومت میں وفاقی وزیر برائے پبلک ہیلتھ ایجوکیشن اور سائنس رہ چکی ہیں 16 فروری انیس سو تریسٹھ کو پیدا ہونے والی چھپن سالہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر ستارہ امتیاز ایک مشہور پاکستانی کارڈیالوجسٹ مصنفہ اور سماجی خدمات انجام دینے والی خاتون ہیں انہوں نے خیبرپختونخوا اور کنگز کالج لندن سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ۔انہوں نے 2002 میں میڈیسن میں کنگز کالج لندن سے پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں