48

نواز شریف سے آصف زرداری کا رابطہ؟

سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے یہ کہنا کہ میرے پاس نواز شریف کا فون نمبر نہیں ہے۔ وہ ہشاش بشاش ہیں اور اپنے شہر میں اپنی چوائس پر رہ رہے ہیں ۔ سیاسی حلقوں میں اس حوالے سے نئی بحث شروع ہو گئی ہے کہ کیا سابق صدر آصف علی زرداری اور نواز شریف کے درمیان کوئی رابطہ ہے یا نہیں ۔سابق صدر آصف علی زرداری سے ایک صحافی نے پوچھا تھا کہ آپ کا نواز شریف سے کوئی رابطہ ہوا ہے۔دونوں نے کہا میرے پاس نوازشریف کا فون نمبر نہیں ہے ۔صحافی نے پھر پوچھا کہ کیا آپ نے نواز شریف کو ان حالات میں اکیلا نہیں چھوڑ دیا ۔عدالت میں پیشی کے موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نوازشریف تو ہشاش بشاش ہیں اور اپنے شہر میں ہیں اور اپنی چوائس سے ہیں۔


واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی اجازت سے ہی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوٹ لکھپت جیل میں  وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی تھی ۔دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت کے درمیان یہ ان کی ریکارڈ واحد ملاقات تھی جو جیل میں ہوئی ۔اس سے پہلے بیگم کلثوم نوازکے انتقال پر دونوں پارٹیوں کی اعلیٰ قیادت کے درمیان رابطے اور ملاقات ہوئی تھی لیکن وہ غیر سیاسی ماحول تھا۔ اس سے پہلے ایک دن عدالت میں سماعت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اب پارلیمنٹ میں نہیں بلکہ سڑکوں پر حکومت مخالف تحریک چلائیں گے وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ ماضی کی اور موجودہ ایمنسٹی اسکیم میں کوئی فرق نہیں جس کے پاس تھوڑے بہت پیسے ہیں وہ بلیک منی کو وائٹ کرلے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں