33

وزیر اعظم نے سندھ بلوچستان میں قحط سے متاثرہ خاندانوں کی امداد سے انکار کرکے اپنا اصل چہرہ دکھا دیا ہے، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

کراچی – سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وفاقی حکومت کے جابرانہ فیصلے کے خلاف شدید ردعمل ظاہر کیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سندھ بلوچستان میں قحط سے متاثرہ خاندانوں کی امداد سے انکار کرکے اپنا اصل چہرہ دکھا دیا ہے عمران خان نے متاثرین قحط کیلئے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کو امداد دینے سے انکار کردیا ہے جو سراسر ظلم کے مترادف ہے وفاقی حکومت نے ایران اور افغانستان کی امداد کردی مگر سندھ اور بلوچستان کے قحط متاثرین کو نظرانداز کردیا ہے یہ کہاں کا انصاف ہے خشک سالی کی قدرتی آفت کو سیاسی ایشو بنانے میں عمران خان آگے آگے رہتے ہیں، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ جب بھی عملی اقدامات کی بات آتی ہے، عمران خان کچھ نہیں کرتے، عمران خان باتوں کے شیر نکلے ہیں ان کے قول وفعل میں تضاد ہے جو پوری قوم اچھی طرح جان چکی ہے انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے قحط متاثرین اس کڑے وقت میں عمران خان کا یہ بدترین رویہ کبھی نہیں بھولیں گے۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں