47

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری سے ایسوسی ایشن آف پارلیمینٹری جرنلسٹس (سندھ ) اے پی جے APJ کے وفد کی ملاقات

کراچی – ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری سے ایسوسی ایشن آف پارلیمینٹری جرنلسٹس (سندھ ) اے پی جے APJکے وفد کی اسمبلی دفتر میں ملاقات، ملاقات میں صدر اے پی جے ارباب چانڈیو، سیکرٹری جنرل وکیل راؤ، خزانچی اقتدار انور، سیکرٹری اطلاعات حفیظ بلوچ، رکن ایگزیکٹیو کمیٹی خورشید رحمانی اور سینئر صحافی وقاص باقر موجود تھے۔ ملاقات میں وفد نے پارلیمانی صحافیوں کے مسائل، سندھ اسمبلی کی کوریج کے دوران درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری کی اے پی جے وفد کو صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی مکمل یقین دہانی،صحافی سندھ اسمبلی کا حصہ ہیں اوران کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح۔ ریحانہ لغاری


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں