50

مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا کی تقرری سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی جانب سے مشیرخزانہ حفیظ شیخ اور گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا کی جو تقرری کی گئی ہے اسے سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے ہائی کورٹ میں درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں دلائل طلب کرلیے ہیں حفیظ شیخ اور باقر رضا کی تقرری کو مولوی اقبال حیدر نے اپنی درخواست کے ذریعے چیلنج کیا ہے عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ تقرریاں پالیسی میٹرز ہیں لیکن درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ان تقرریوں سے پاکستان کی خود مختاری جڑی ہوئی ہے ۔عدالت نے آئینی درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر آئندہ سماعت پر دلائل درج کیے ہیں۔مولوی اقبال حیدر اس حوالے سے ایک جانے پہچانے درخواست گزار ہیں اور وہ ماضی میں بھی ایسے کئی معاملات کو عدالت میں چیلنج کر چکے ہیں۔


مولوی اقبال حیدر درخواست گزار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں