شاباش پاکستانی نوجوانوں شاباش

پاکستان دنیا کے ان ملکوں میں سرفہرست ہے جہاں سب سے زیادہ امدادی کام کیے جاتے ہیں چیرٹی دی جاتی ہے اور مخیرحضرات دل کھول کر سماجی کاموں میں حصہ لیتے ہیں پاکستان کے نوجوان بھی مبارکباد کے لائق ہیں جو سماجی امدادی اور بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور دین اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے لوگوں کی مدد کرکے قلبی سکون حاصل کرتے ہیں اور نیکیاں کماتے ہیں ۔


ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ رمضان میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہیں مختلف علاقوں بڑی بڑی شاہراہوں چورنگیوں سگنلز اور بس اسٹاپوں پر لوگوں کو افطار کے موقع پر پر تکلف افطار کرانے کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ نوجوانوں کے کئی گروپ مختلف علاقوں میں اپنی مدد آپ کے تحت افطار کا سامان افطار بکس کی شکل میں شہریوں میں تقسیم کرتے ہیں اس نیک کام کا بندوبست کرنے اور اس میں حصہ لینے والے تمام ہی لوگ مبارکباد کے حقدار ہیں ۔ان کا جذبہ اور عمل قابل تعریف ہے اور قابل تقلید ہے ۔اللہ تعالی انہیں اس نیک عمل کا اجر عطا فرمائے ۔آمین


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

Website Protected by Spam Master