کوئٹہ میں دہشت گرد دھماکے کی مذمت

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
کا کوئٹہ میں دہشت گرد دھماکے کی شدید مذمت،  دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت،  بلاول بھٹو زرداری کا شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت و یکجہتی کا اظہار،  دھماکے کے زخمیوں کو بہتر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ،  پی پی پی چیئرمین کا بلوچستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں اضافے پر اظہارِ تشویش۔


وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان 

کا سیٹلائٹ ٹاؤن میں بم دھماکے میں جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار،   دہشت گردی کے بزدلانہ واقعہ کی مذمت، ایک گھناؤنی سازش کے تحت صوبے اور ملک میں امن کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عدم استحکام پیدا کرنے والوں کا مقابلہ پوری طاقت سے کیا جاۓ گا۔ شہر کے سیکیورٹی انتظامات کا ازسر نو جائزہ لیکر مزید موثر بنایا جاۓ۔وزیراعلیٰ کی آئی جی پولیس کو ہدایت، پولیس اور سیکیورٹی کے دیگر ادارے جانوں کا نذرانہ دیکر عوام کی جان ومال کا تحفظ کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ کی زخمیوں کو بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

Website Protected by Spam Master