حنا ربانی کھر کی جانب سے اسد عمر کی تعریف اور ویلکم

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ وزیر بننا چاہتے ہیں مگر اسد عمر نے کمیٹی کی چیئرمین شپ لےکر اہم فیصلہ کیا ہے اب کمیٹی کو تمام تفصیلات فراہم کرنے کی ذمہ داری اسد عمر پر ہوگی ۔واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ بنایا گیا ہے تمام مالی امور کی نگرانی میں مالی معاملات کے حساب کتاب  بھی تیار کریں گے سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے خود کہا ہے کہ سابق چیئرمین کمیٹی فیض اللہ کو عمدگی سے فرائض انجام دینے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں فیض اللہ کی بطور چیئرمین قائمہ کمیٹی کارکردگی بہتر رہی ۔پیپلزپارٹی کے رہنما نوید کا بننے اسد عمر کو چیرمین پی میں کمیٹی نامزد کیا نویدکمر کا کہنا تھا کہ آپ کمیٹی کو بتایا جائے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں کیا کیا ہے کیا گیا؟


پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ نے کہا کہ اسد عمر جیسے شخص کی سربراہی میں فنانس کمیٹی کی اہمیت بڑھ جائے گی اسد عمر کو آئی ایم ایف پروگرام کی کافی پیچیدگیوں کا علم ہے اس موقع پر خود اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے متعلق اب قوم کو سب کچھ بتاؤں گا آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے جاری ہیں اس دوران کچھ نہیں بتا سکتا لیکن مذاکرات کا آغاز ہوا کیا شرائط تھیں اور جن پر اتفاق ہوا ان کے بارے میں سب بتاؤں گا ویسے تو آئی ایم ایف کے حوالے سے کہیں مرتبہ بات کر چکا ہوں آئی ایم ایف پروگرام پر کمیٹی کو بریفنگ دی جانی چاہیے اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت کو طے شدہ پروگرام ملتا ہے کمیٹی اس میں تبدیلی کا کہہ سکتی ہے بائیس مئی کو اجلاس میں آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف پر غور کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

Website Protected by Spam Master