`

 

 

 

 

 

`

 

 

 

 

 

 

 

 


ممنون حسین منصب صدارت کیلئے موزوں شخصیت ہیں۔رفیق تارڑ
غیرمتنازعہ شخصیت کوصدارتی امیدوار نامزد کرنے کاکریڈٹ نوازشریف کوجاتا ہے۔

لاہور( شکیل انجم جیوے پاکستان نیوز )سابق صدرمملکت جسٹس (ر)محمدرفیق تارڑ نے کہا ہے کہ ممنون حسین منصب صدارت کیلئے موزوں شخصیت ہیں۔انہوں نے پرویزی آمریت کے دوران سیاسی طورپر مزاحمت اور استقامت کامظاہرہ جبکہ عدلیہ بحالی تحریک میں فعال کردارادا کیا۔ممنون حسین متوسط طبقہ سے تعلق رکھتے اور جمہوریت کے زبردست حامی ہیں ۔ان کے صدرمملکت منتخب ہونے سے جہاں جمہوریت مضبوط ہوگی وہاں نومنتخب جمہوری حکومت کوزیادہ اعتماد کے ساتھ کام کرنے میں مددملے گی۔منصب صدارت کیلئے ایک غیرجانبداراورغیرمتنازعہ شخصیت کی نامزدگی کاکریڈٹ وزیراعظم محمدنوازشریف کوجاتا ہے۔اپنے ایک بیان میں محمدرفیق تارڑ نے مزید کہا کہ ممنون حسین کے صدرمملکت منتخب ہونے سے سندھ کے احساس محرومی میں نمایاں کمی آئے گی اوروفاق کواستحکام ملے گا۔ 2008ء مسلم لیگ (ن) نے زمینی حقائق کاادراک ہونے کے باوجود کے صدارتی الیکشن کابائیکاٹ نہیں کیا تھامگر آج پیپلزپارٹی نے 2013ء کے صدارتی ا نتخابات سے راہ فراراختیار کرکے قوم کومایوس کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کوماضی کے مقابلے میں زیادہ تعمیری سیاست اوردوراندیش قیادت کی ضرورت ہے جوذاتیات اوراپنے اپنے مفادات میں الجھے بغیر ملک وقوم کے روشن مستقبل کیلئے اپناقومی کرداراداکرے۔

 

بگ مینز پیزا کی رمضان المبارک میں عقیدت بھری فخریہ پیشکش
بگ مینز پیزا کے اونر جناب شاہد بٹ نے احترام رمضان میں افطاری سے ایک گھنٹہ بعد تک
تمام فوڈز پروڈکٹس پر
15فیصد ڈسکاونٹ دینے کا اعلان کیا ہے
اس کے ساتھ ساتھ افطاری کے لیے کھجور اور شربت فری


رمضان المبارک کی برکتین سمیٹنے والے
شاہد بٹ کو اس پیشکش پر مبارک باد
پیش کرتے ہیں اور اﷲ کریم سے ان کی صحت اور درازی عمر کی دعا کرتے ہیں
شکیل انجم، جیوے پاکستان نیوز

 
Exclusive Interview of Izaz Ahmed Azer, Poet... by jeeveypakistan

 
Exclusive Interview of Dr. Naeem Arshad Hair... by jeeveypakistan

 
Rana Mashhood Ahmad Khan Minister for Youth... by jeeveypakistan
 
Exclusive Interview of Mr. Irshad B... by jeeveypakistan
 
Exclusive Interview Rashid Saeed Manager Int'l... by jeeveypakistan
 
Shaista Pervaiz Malik PMLn by jeeveypakistan
 
Exclusive Interview of Asad R Chaudhry... by jeeveypakistan
 
Mr. Zahid Shamsi talking about hiw poetry... by jeeveypakistan
 
Suhail Waraich talked with Shakeel Anjum... by jeeveypakistan

 

بے جا ٹیکس سے فیشن انڈسٹری ختم ہو جائے گی،قاسم واراثی
حکومت نے اگر اپنے فیصلے پر نظر ثانی نہ کی تو فلم انڈسٹری کی طرح فیشن انڈسٹری بھی
ختم ہو جائے گی

لارجس ایونٹ کمپنی کے ڈاریکٹر اور فیشن شو کے آرگنائزرقاسم وارثی نے حال ہی میں فیشن
ڈئزائنروں کو پنجاب ریونیو اٹھارٹی کی طرف سے ٹیکس وصولی کے نوٹس ملنے کے بعد اپنے بیان میں
کہا ہے کہ حکومت کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاھیے، انہوں نے مذید کہا کی خدا خدا کر کے فیشن انڈسٹری اپنے پاوں پر کھڑی ہوی ہے،انہوں نے کہا کے پچھلے دو سال سے فیشن انڈسٹری نے اپنی مد د آپ کے تحت فیشن شو اور فیشن ویک کے ذریعے ملک و غیر ملک میں اپنے آپ کو منوایا ہے
اور اب اگر یہ اپنے پاوں پر کھڑا ہو رھی ہے لاکھوں لوگوں کا روزگار منسلک ہو چکا ہے
عامر صاحب میں آپ کے چینل سے خادم اعلی پنجاب سے اپیل کرتا ہوں کہ اس انڈسٹری کو تباہ ہونے سے بچایا جائے
عامر سہیل جیوے پاکستان نیوز

 

گرتوں کو تھامنا الطاف قمر کی عادت
حسبِ منشا ۔۔۔۔۔۔ منشا قاضی
manshaqazi@hotmail.com
مخلوق خدا کی خدمت کی عادت حقیقی عبادت ہے اور اس عادت کو اپنا کر انسان دین و دنیا کی بہترین سعادتیں حاصل کر سکتا ہے۔ خوبصورت عادت کو جس طرح الطاف قمر نے اپنے اوپر فرض کر رکھا ہے اس کی مثال اس گئے گزرے دور میں چراغ رخِ زیبا لے کر ڈھونڈو تو نہیں ملے گی۔ ناصر بشیر جن نشوں کے عادی ہیں خدا کرے پوری قوم اس کی عادی ہوجائے تو الطاف قمر کا کام آسان ہوجاتا ہے۔ حکومت پاکستان منسٹری آف نارکوٹکس کنٹرول اینٹی نارکوٹکس فورس اور حکومت پنجاب کے تعاون و اشتراک سے جاری وساری منصوبے ڈرگ فری لاہور کے پروجیکٹ ڈائریکٹر الطاف قمر کی خصوصی گفتگو افطار سے پہلے شروع ہوئی اور سلمان عابد کے اختتامی کلمات پر ختم ہوگئی تنظیم الفجر کے میر کارواں خوئے دلنوازی کی اداؤں سے خوب آشنا ہیں۔ وہ اپنے نام کی طرح ہر کام مکمل کرتے ہیں اوروہ اپنے دوستوں کو نہیں بھولتے۔ اکمل اویسی کی یہی خوبی ہے جو ہمارے تمام دوستوں میں انہیں ممتاز کرتی ہے اور سماج کو اس وقت ایسے ہی فرزندوں کی ضرورت ہے جو معاشرے کو فناکے گھاٹ پہنچانے والے سماج دشمنوں کو بے نقاب کریں اور ملک کی علیل روحوں کو صحت کاملہ سے ہمکنار کریں۔ الطاف قمر دنیاوی جاہ و حشمت والے دبنگ عہدوں کو چھوڑ کر درد کے صحرا میں نخلستان کی خبر دے رہے ہیں۔ تجربہ بڑا سرمایہ ہوتا ہے اور الطاف قمر کی کامرانیوں کے عقب میں جو منصوبہ ساز ذہن کا ر فرما ہے۔ اس کے لیے
عمر درکار ہے ذرے کو قمر ہونے تک
محنت شاقہ اور مہارت تامہ دونوں موصوف کے تجربہ کو پختہ اورذہن کو جلا بخشتے ہیں۔ اس قافلے میں الطاف قمر تنہا نہیں ہیں انہیں آئمہ محمود کی مثبت پاکیزہ سوچ کی موج بھی میسر ہے۔ اکمل اویسی کی پُر خلوص خدمات کا وسیع دائرہ بھی تعاون و اشتراک کا مضبوط راستہ ہے۔ جو سیدھا منزل مراد پر پہنچتا ہے۔ اکمل اویسی نے ہمیشہ کامیاب ترین سیمینارز، مذاکرے، ریلیاں اور تقریبات کا انعقاد کیا ہے۔ الطاف قمر کی تین سالہ کارکردگی کا گراف اوجِ ثریا کو چھو رہا ہے۔ موصوف کا ماضی شاندار کارناموں سے مرقوم ہے اور وہ جہاں بھی گئے اچھی داستانوں کو انسانی حافظوں میں محو کر آئے اور آج بھی ٹریفک کی دنیا میں الطاف قمر کا نام شمس و قمر کی طرح دمک رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے یہ کائنات توازن پر قائم کی ہے اور اس کا توازن ہی بقا اور سلامتی عطا کر سکتا ہے۔
انسان اس کائنات کا خلاصہ ہے۔ ہومر نے کہا تھا کہ آدمی پیدا ہوتا ہے۔ انسان کو تہذیب و تمدن بناتا ہے۔ انسان کو سوسائٹی بناتی ہے۔ مادر علمی بناتی ہے تنظیم الفجر میں بھی انسان بنتے ہیں۔ غالب نے کہا تھا کہ
آدمی کو بھی میسر نہیں انسان ہونا
اپنی دنیا برباد کرکے دوسروں کی دنیا بنانے والے ہی عظیم انسان ہوتے ہیں ۔ ماؤزے تنگ نے کہا تھا کہ کسی قوم کی دولت، کپڑا، لوہا اور سونا نہیں بلکہ قابل انسان ہے۔ جب تک انسان زندہ ہیں ان کے دکھوں میں کمی کے لیے ان کی مدد کریں کہیں ایسا نہ ہو کہ کسی کے مرجانے کے بعد آپ کو خیال آئے کہ اس کی مدد کرنی چاہیے تھی۔ اور پھر آپ غالب کو گنگنانا شروع کردیں۔
کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ
ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا
اپنے حصے کی شمع جلانے والے مبارک باد کے مستحق ہیں۔ مولائے کریم انہیں آسانیاں نصیب فرمائے ۔ سلمان عابد کا وجود ایسا روشن چراغ ہے جو مخلص کارکنوں کے لیے سائبان کی حیثیت رکھتا ہے۔ آج ہم جس دور سے گزر رہے ہیں اس میں اگر ایسے لوگ مل جائیں تو میں سمجھتا ہوں کہ وہ بڑی آسانی سے زندگی کے ماہ و سال بسر کرسکتے ہیں۔ اکمل اویسی کو یہ سلیقہ آتا ہے کہ وہ بڑے بڑے جلیل القدر اصحابِ فکر و نظر کے موتیوں کی مالا سے مالا مال ہیں اس کے لیے
سلیقہ انتہا کا چاہیے موتی پرونے میں
نشہ پلانا تو آسان ہے مگر ان گرتے ہوؤں کو تھامنا بہت مشکل کام ہے ۔ الفجر تنظیم نے یہی مشکل کام شروع کر رکھا ہے اور دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔ ہم سب کو چاہیے کہ وہ اپنے دائرہ کار میں اپنا فرض ادا کرتے رہیں ۔ شکوۂ ظلمتِ شب سے کچھ حاصل نہیں ہوگا اگر کچھ حاصل ہوگا تو صرف اور صرف اپنے حصے کی شمع جلانے سے کامیابی ہوگی

Ombudsman’s to monitor implementation of orders himself

Lahore July 30:

Ombudsman Punjab, Javed Mahmood, has said that pace of implementation of the orders of Ombudsman Office is not satisfactory due to absence of monitoring mechanism of the Punjab Government and resultantly people are deprived of the relief given by the Ombudsman Punjab through his orders. He has decided that Ombudsman Office will monitor the implementation of the decisions, made in the interest of the public, itself. While presiding the meeting of all advisors of the Ombudsman Office, he said that officers of Punjab Government, working at provincial level and in the field formations as well, are reluctant to give relief to the general public on the orders of Ombudsman Punjab but they must keep in mind that Ombudsman Office is closely watching their official business, keeping an eye on their performance and public complaints received against them. Ombudsman Office is preparing a comprehensive report on the basis of the performance of such government servants, he revealed.

Ombudsman Punjab said that maladministration in reports prepared by the advisors, on the basis of their Wednesday Tours have unearthed the maladministration of the government departments. He has directed to all advisors to submit their Wednesday Tour Reports to the concerned departments and call for report for further proceeding. A number of development schemes are incomplete or non functional due to non-availability of staff, furniture and machinery etc. despite spending a huge budgetary amount and the such state of affairs fall in the category of maladministration of the government, said the Ombudsman. Ombudsman Punjab directed to advisors to collect data of such schemes in their areas of posting. In certain issues of violation of rules which badly affects the general public and people face serious problems, must not be taken as routine inquiry. The advisors, in spite of referring such issue to the competent authority to act as per law, must announce punishment himself, directed Ombudsman Punjab. While hailing the performance of “Mohtasib Punjab Pension Cell” he said that a number of pensioners have expressed their satisfaction on the working of the cell. He advised the advisors not to be influenced from anybody’s grade and position during inquiry process nor be scared, just finalize your inquiries with solid grounds and grace them with bold decisions. He also directed to observe punctuality and all officers and staff to assemble at 08:00 am daily and begin their official working with recitation of Quran followed by National Anthem.

With the compliments of the,Directorate General Public Relations,Government of the Punjab, Lahore  Phone No. 99201390

LCCI

Lahore, July 30 – The Lahore Chamber of Commerce & Industry on Tuesday congratulated Mamnoon Hussain for winning presidential election with thumping majority and becoming the 14th President of Pakistan. In a statement issued here, the LCCI President Farooq Iftikhar said that the country won more respect in the eyes of global community on the completion of democratic process that started on May 11, 2013. The LCCI President said that the country’s economy would take a positive turn as such a person has been elected President of Pakistan who has complete understanding of the business issues. He also congratulated Prime Minister Nawaz Sharif for choosing a businessman for the slot of President of Pakistan and winning the election with thumping majority.  Farooq Iftikhar hoped that newly elected President would help solve the challenges being faced by the business community as he had already served the business community as President of Karachi Chamber of Commerce & Industry and as Governor Sindh in 1999.     Shahid Khalil---Information Department

 

 

 


 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Copyright © 2011 JeeveyPakistan.com All Rights Reserved.

Editor's Note: We are not a political party , and the organization is neither left or right-wing. It is about fostering high standards of quality news analysis on behalf of the public. The

views which are being expressed in  articles are personal opinion of these writers and it does not reflect the policy of our organization. Similar case is with news .

About us | Contact Us | Comments | Privacy Policy | Site Map | Jobs

page visitor counter | jsp web hosting