جہلم( اشعر غنی) گذشتہ روز جہلم کے نجی سکول میں Pet Animals Day کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جہلم بلال ٹاؤن کے نجی سکول لیڈز پبلک سکول میں Pet Animals Day منایا گیا۔سکول کی پرنسپل نے نمائندہ کو تفصیلات بتاتے ہوا کہا کہ اس ایونٹ کو منانے کا مقصد بچوں کو پالتو جانوروں سے محبت سے پیش آنے کی تربیت دینا تھا، اور سٹوڈنٹس میں اس جذبہ کو پیدا کرناکہ جانور بھی جاندار ہیں ان سے نرمی سے پیش آنا چاہیئے۔بچوں نے اپنے اپنے پسندیدہ جانوروں جیسے کاسٹیوم پہن کر ان جیسا روپ دھارا اور ٹیبلو پیش کئے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر طالب علم اپنے پسندیدہ کھلونے بھی ہمراہ لائے اور اس پروگرام کو کامیاب بنایا۔والدین نے سکول کی اس ایکٹی ویٹی کو خوب سراہا اور بچوں کے ساتھ تعاون کر کے اس دن کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔مزید ادارے کی پرنسپل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا نجی سکول تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ روزمرہ زندگی کے حوالے سے بھی بچوں کی کردار کشی میں اہم کرداراداکررہاہے۔اور بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے کے علاوہ ایک مکمل اور کامیاب شخصیت بنانے کی بھی کوشش جاری ہے۔


منصورہ کالج کے قیام کا مقصد اعلیٰ تعلیمی اور تربیتی ماحول پید اکرنا ہے۔ شیخ رفیق احمد
آج تعلیمی اداروں کو کئی قسم کے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پرنسپل رشید احمد انگوی
منصورہ ڈگری کالج میں چودھری رحمت الٰہی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب
لاہور ( عامر سہیل ) جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر اور اسلامک ایجوکیشنل سوسائٹی کے چیئرمین چودھری رحمت الٰہی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا نصب العین ملک میں اللہ تعالیٰ کی حاکمیت کا قیام ہے اور ہمارے تعلیمی ادارے اس مقصد کے حصول کی ایک کڑی ہیں۔ وہ منصورہ ڈگری کالج وحدت روڈ میں سٹاف کی طرف سے دی گئی ضیافت کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر غزالی ٹرسٹ کے صدر نذیر احمد جنجوعہ اور ڈائریکٹر امر جعفری بھی موجود تھے جب کہ کالج کے سابق پرنسپل شیخ محمد رفیق ، موجودہ پرنسپل پروفیسر رشید احمد انگوی نے بھی خطاب کیا۔ پروفیسر عشفیق کھوکھر نے اپنا کلام سنایا۔ تقریب کی نظامت پروفیسر طارق لطیف رانا نے کی۔چودھری رحمت الٰہی نے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود مثالی کردار کا مظاہرہ کریں تاکہ طلبہ کی تعمیری شخصیت میں ادارے کی مدد کر سکیں کیونکہ جماعت اسلامی کے تعلیمی اداروں کا مقصد انسان سازی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معلم ہونا ایک اعزاز کی بات ہے کیونکہ نبی کریمؐ نے خود کو معلم قرار دیا ہے۔ پروفیسر شیخ محمد رفیق نے کہا کہ ان کا مشن ایسے تعلیم یا فتہ نوجوان تیار کرنا ہے جو ملک و قوم کی فکری راہ نمائی اور ملک میں اقامت دین کی ذمہ داری پوری کر سکیں۔ اس مقصد کے حصول لیے تربیت اور اعلیٰ تعلیم کا ماحول فراہم کرنا ضروری ہے۔ اس مقصد کے لیے ہم نے اشاعت تعلیم کالج اور بعد میں منصورہ ڈگری کالج کی بنیاد رکھی۔ ان اداروں میں طلبا کو بہترین تعلیم و تربیت کا ماحول دینے کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی پروفیشنل اور تربیتی ترقی کے لیے اقدامات کیے جاتے ہیں اور درس قرآن کا موثر نظام ترتیب دیا گیا ہے جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔منصورہ ڈگری کالج کے پرنسپل پروفیسر رشید احمد انگوی نے کہا کہ منصورہ کالج اپنے قیام کے وقت سے ہی تعلیمی میدان میں سرگرم عمل اور ایک قومی ادارہ کی حیثیت سے ملک و قوم کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کر رہا ہے۔ ملک کے تقریباً تمام پروفیشنل اداروں میں ہمارے طلبا اپنی انفرادی حیثیت قائم رکھے ہوئے ہیں۔ اس موقعہ پر سیکرٹری جماعت اسلامی صوبہ پنجاب نذیر احمد جنجوعہ نے اساتذہ کرام کو ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی اور امید ظاہر کی کہ منصورہ ڈگری کالج کامیابی و کامرانی کے ترقی کے مراحل طے کر کے ایک مثالی ادارے کا مقام حاصل کرے گا۔ ڈاکٹر شبیر احمد منصوری اور پروفیسر طارق لطیف رانا نے بھی خیالات کا اظہار کیا جب کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر عامر جعفری نے مختلف بین الاقوامی انتظامی یونیورسٹیوں سے وابستہ اپنے تعلیمی کیریئر کا تعارف کرایا۔
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Copyright 2011 JeeveyPakistan.com All Rights Reserved.

Editor's Note: We are not a political party , and the organization is neither left or right-wing. It is about fostering high standards of quality news analysis on behalf of the public. The

views which are being expressed in  articles are personal opinion of these writers and it does not reflect the policy of our organization. Similar case is with news .

About us | Contact Us | Comments | Privacy Policy | Site Map | Jobs

page visitor counter | jsp web hosting