ویڈیوز باہر لانے کی غلطی کی تو یہ ان کے لیے نقصان دہ ہوگا، کیونکہ پھر دوسری جانب سے بھی ویڈیوز کا انبار لگ جائے گا


سینیئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاس آڈیوز اور ویڈیوز ہیں، اور اگر انہوں نے ان کو جاری کردیا تو یہ ان کی بہت بڑی غلطی ہوگی ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ ’’ اسحاق ڈار کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ ان کے پاس کوئی آڈیو ہے، تو یہ بات سچ ہے کہ میاں نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاس صرف آڈیو ز نہیں ویڈیوز بھی موجود ہیں، لیکن اگر انہوں نے یہ باہر لانے کی غلطی کی تو یہ ان کے لیے نقصان دہ ہوگا، کیونکہ پھر دوسری جانب سے بھی ویڈیوز کا انبار لگ جائے گا۔

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کی ویڈیوز اور آڈیوز اگر ہمیں ٹی وی پر چلانی پڑیں تو لازمی بات ہے کہ ہمیں اس میں آڈیو کو میوٹ اور ویڈیو کو بلر کرنا پڑے گا، کیونکہ وہ ناقابل اشاعت ہوں گی