رپورٹ ايم ڈى عمرانى۔جیکب آباد میں بارش کے بعد بجلی کا طویل اور بدترین بریک ڈاؤن،36گھنٹوں سے بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا،انٹر نیٹ سروس بھی شدید متاثر،مساجد میں پانی ختم

جیکب آباد : رپورٹ ايم ڈى عمرانى۔جیکب آباد میں بارش کے بعد بجلی کا طویل اور بدترین بریک ڈاؤن،36گھنٹوں سے بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا،انٹر نیٹ سروس بھی شدید متاثر،مساجد میں پانی ختم تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بارش کے بعد سیپکو کی جانب سے بجلی کا طویل اور بدترین بریک ڈاؤن کیا گیا جیکب آباد شہر کی کی بجلی 36گھنٹوں سے زائد بند ہونے کی وجہ سے معمولات زندگی متا ثر ہوگئے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،پی ٹی سی ایل سمیت موبائل فون سروس بھی شدید متاثر ہوئی،سگنل غائب ہونے کی وجہ سے انٹر نیٹ نے بھی کام چھوڑ دیا،مساجد میں پانی ختم ہو گیا جس کے باعث نمازیو ں کو وضو کے لئے سخت پریشانی ہوئی مسلسل دو راتیں جیکب آباد تاریکی میں ڈوبا رہا شہر کی بجلی کی بحالی کے متعلق سیپکو حکام سے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن ایکسئین سیپکو سمیت دیگر افسران کے موبائل فون اٹینڈ نہ ہوئے سیپکو حکام کی اس لا پرواہی کی وجہ سے شہری اذیت میں مبتلا رہے۔