بزنس ایکسیلینس کی چیف ایڈیٹر محترمہ زیب النساء زیب مختصر علالت کے بعد جہان فانی سے رخصت ہو گئیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

۔بزنس ایکسیلینس کی چیف ایڈیٹر محترمہ زیب النساء زیب مختصر علالت کے بعد جہان فانی سے رخصت ہو گئیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

بزنس ایکسیلینس کی چیف ایڈیٹر محترمہ زیب النساء زیب کوڈ19 کے سبب جہان فانی سے رخصت ہو گئیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
محترمہ زیب النساء زیب ایک محنتی اور ذہین خاتون تھیں۔ انہوں نے بزنس اینڈ کارپوریٹ جرنلزم میں نمایاں خدمات انجام دیں اور کامیابی حاصل کی ۔وہ کافی عرصے تک بزنس فورم اخبار کی چیف ایڈیٹر کے منصب پر متمکین رہیں اور اپنے شوہر اعجاز احمد راجپوت کی معیت میں بزنس فورم کو رواں دواں رکھنے میں نمایاں کردار ادا کیا ۔اور ١٩٩٨ میں اعجاز احمد راجپوت لکھی جانے والی ایک کتاب “سنہرے لوگ ” کی ترتیب و تدوین میں میں رہنما کے کردار ادا کیا وہ 1999تا2016 بزنس فورم اور بزنس ایکسیلنس کی چیف کایڈیٹر رہیں ۔ اور بزنس فورم کے چیف ایڈیٹر کے ساتھ ساتھ بطور ایڈیٹر اینڈ پبلشر پندرہ روزہ بزنس ایکسیلنس اخبار کو متحرک رکھنے میں رکھنے میں فعال کردار ادا کیا اور خود کو بزنس اینڈ کارپوریٹ سیکٹر کی جرنلزم میں متعارف کرایا ۔ 2018 میں کڈنی کے فیل ہونے کے سبب وہ ڈائلیسز کے پروسیس سے دوچار رہیں نہایت متحرک اور فعال شخصیت تھیں۔ اور یکم جنوری ٢٠٢١ یونیورسٹی روڈ پر واقع انفیکشن ڈیزیز نامی ہاسپٹل میں کوڈ 19 کے سبب انتقال کر گئیں ان کے انتقال پر ادارہ جیو پاکستان اپنی انتظامیہ اور قارئین کی جانب سے ان کے خاندان اور لواحقین گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے اور مرحومہ کے بلند درجات کے لئے دعا گو ہے ۔اللہ تعالی ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔آمین